Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

صبح کے وقت مطالعے کو اپنا معمول بنا لیں

صبح کا وقت قدرتی خوبصورتی سے بھرپور ہوتا ہے یہ نعمتوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے بہتر ین وقت ہے جو مثبت  طرز فکر اپنانے کا زبردست موقع فراہم کرتا ہے . اس وقت کو خوشگوار انداز سے گزارنا اور خوشی اور تروتازگی کا احساس حاصل کرنا آپ کے ہاتھ میں ہے  .
اپنی صبح کو خوبصورت بنانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مطالعے کی عادت ڈال لیں .   بعد نماز فجر یا صبح کے معمولات اور گھر کے کام کاج سے فارغ ہوکر یا آفس جاتے ہوئے دوران سفر مطالعہ کرنے کو اپنا معمول بنا لیں . کوئی اچھی کتاب جو مثبت سوچ کو فروغ دے ، جو  آپ کے اندر مشکلات سے نمٹنے کا حوصلہ پیدا کرے اور علم و حکمت سے بھرپور ہو اسے اپنا صبح کا ساتھی بنا لیں . حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے اخبار سے رشتہ جوڑے رکھیں .     مطالعے کی عادت آپ  کی  زندگی میں زبردست  تبدیلی لا سکتی ہے .
ایرلی مارننگ

شیئر: