Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

داعش کی فرانسیسی خاتون جنگجو گرفتار

دمشق۔۔۔شام میں کرد جنگجوؤں نے داعش کی معروف ترین 33 سالہ فرانسیسی خاتون جنگجو ایمیلی کوئنیگ کو گرفتار کر لیا۔ ایمیلی کوئنیگ نے 2012 ء میں شام کا سفر کرنے کے بعد انٹرنیٹ کے ذریعے داعش کیلئے پروپیگنڈے اور بھرتی میں مرکزی کردار ادا کیا۔فرانسیسی نیوزچینل کے مطابق ایمیلی کی گرفتاری کا انکشاف اس کی ماں نے کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایمیلی فرانسیسی اور عالمی انٹیلی جنس اداروں کو مطلوب اہم ترین شدت پسند خواتین میں سے ہے۔

شیئر: