Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

امیر قطر کے چچا زاد بھائی کا جوشیلا پیغام

ریاض .... امیر قطر کے چچا زاد بھائی شیخ فہد بن عبداللہ آل ثانی نے قطری نظام حکومت کےخلاف انتہائی سخت پیغام جاری کردیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قطر میں انقلاب بالاخر آکر رہیگا۔ شیخ فہد نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ میری پہچان میری تاریخ اور میرے عقائد و نظریات تبدیل کرنے کی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے قطری عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے عوام اس وقت خاموش ہیں ،یہ خاموشی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔قطری عوام خوفزدہ نہ ہوں۔
 

شیئر: