Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 20 ستمبر ، 2025 | Saturday , September   20, 2025
ہفتہ ، 20 ستمبر ، 2025 | Saturday , September   20, 2025

جرمن وزیر خارجہ یوکر ین روانہ

برلن ۔۔۔جرمن وزیر خارجہ زیگمار گبریل 2 روزہ دورے پر یوکرین روانہ ہو گئے۔اس دورے کے دوران وہ اپنے یوکرینی ہم منصب سے ملاقات کرنے کے علاوہ شورش زدہ مشرقی یوکرین بھی جائیں گے جہاں روس نواز علیحدگی پسندوں اور سرکاری فورسز کے درمیان  2014 سے لڑائی جاری ہے۔ گبریل اس دورے کے دوران منسک امن معاہدے پر عمل درآمد کے موضوع پر بھی بات چیت کریں گے۔واضح رہے کہ 2014ء سے مشرقی یوکرین میں جاری مسلح تنازعے کی وجہ سے اب تک تقریباً ساڑھے 10 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

شیئر: