Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

ایرانی مظاہرین کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کے ہائی کمشنر شہزادہ زید بن رعد الحسین نے مطالبہ کیا کہ ایرانی حکمرانوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے قتل کے واقعات کی باقاعدہ تحقیقات کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو  مظاہرین کے اظہار رائے کی آزادی کے حق کو تسلیم کرنا ہوگا۔ انہوں نے ایرانی سیکیورٹی فورس سے کہا کہ وہ مظاہرین کے ساتھ قانون کے دائرے میں مناسب طریقے سے پیش آئے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک 24سے زیادہ افراد مظاہروں میں مارے جاچکے ہیں۔
ایران مظاہرے، اپ ڈیٹ رہیں

شیئر: