Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

ایپل کا آئی فون بیٹریوں کی قیمت میں بڑا ڈسکاؤنٹ‎

ایپل کمپنی کی جانب سے گزشتہ ماہ اعتراف کیا گیا تھا کہ کمپنی پرانے آئی فون 10 کو جان بوجھ کر سست کر دیتی ہے تاکہ لیتھیم آئن بیٹری کی عمر بڑھنے سے ڈیوائس کو پیش آنے والے مسائل سے بچا جاسکے۔ ایپل کے اس اعتراف کے بعد دنیا بھر کے صارفین نے کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کئی ممالک میں ایپل کے خلاف مقدمات بھی دائر کیے گئے تھے جس کے بعد کمپنی نے صارفین سے آئی فونز کو سست کرنے پر معذرت کی تھی اور ساتھ ہی اس مسئلے کا یہ حل پیش کیا تھا کہ اگر صارفین پرانے آئی فون کی بیٹری تبدیل کردیں تو فون کی رفتار تیز ہو جائے گی۔ اس مقصد کے لیے کمپنی نے بیٹریوں پر خصوصی رعایت دینے کا اعلان بھی کیا تھا جس کے مطابق صارفین نئی بیٹری محض 29 ڈالر یعنی تین ہزار پاکستانی روپے میں حاصل کرسکیں گے جبکہ بیٹری کی اصل قیمت 79 ڈالر سے زائد ہے اور اب کمپنی نے آئی فون 6 اور اسکے بعد آنے والے ماڈلز کی بیٹریوں پر خصوصی رعایت دینا شروع کردی ہے۔ بیٹری کی تبدیلی سے متعلق یہ رپورٹ سامنے آ رہی تھی کی صارفین کو سستی بیٹری فراہم کرنے سے قبل فون کا ایپل کی جانب سے ٹیسٹ لیا جائے گا اور مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے اسمارٹ فون کی بیٹری کو ہی تبدیل کیا جائے گا تاہم ایپل کمپنی کی جانب سے اس بات کی تردید کر دی گئی ہے اور اعلان کیا گیا ہے کہ آئی فون 6 اور اس کے بعد آنے والے تمام ماڈلز رکھنے والے صارفین 29 ڈالر میں بیٹری کو تبدیل کروا سکتے ہیں۔ صارفین اس خصوصی رعایت کو حاصل کرنے کے لیے کمپنی سے آن لائن سپورٹ چیٹ ، ای میل ، ٹویٹر اور ایپل سپورٹ ایپ کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایپل کے سروس پروائیڈر سینٹر سے بھی خصوصی رعایت کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئی بیٹری سے نہ صرف فون کی بیٹری لائف میں اضافہ ہوگا بلکہ اس کی پرفارمنس اور رفتار بھی ایپل کے نئے اسمارٹ فونز جیسی ہوجائے گی۔

شیئر: