Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

قائد اعظم بڑے لیڈر تھے ان جیسا رہنما دوبارہ پیدا نہیں ہوا

یوم ولادت پر مسلم لیگ آزاد کشمیر ریاض کے رہنماؤں کا خراج عقیدت 
ریاض ( ذکاء اللہ محسن)ریاض میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر حاجی احسان دانش کی جانب سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے حوالے سے سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر راجہ پرویز خصوصی طور پر اس تقریب میں شریک ہوئے جبکہ دیگر لیگی کارکنان بھی موجود تھے۔ حاجی احسان دانش اور راجہ پرویز نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم ایک عظیم لیڈر تھے، ان جیسا لیڈر دوبارہ پیدا نہیں ہوا۔ قیام پاکستان سے قبل ہی قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا کیونکہ کشمیر کے بنا پاکستان مکمل نہیں ہوتا۔ آج بھی کشمیری عوام قائداعظم محمد علی جناح کو اپنا لیڈر مانتے ہیں اور ان کے افکار پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ 70 سال سے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

شیئر: