استنبول۔۔۔ ترکی کے وزیراعظم یلدرم نے استنبول میں پولیس ڈائریکٹریٹ کوآرڈینیشن مرکز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں دہشتگردی کا مسئلہ اپنی شدت برقرار نہیں رکھ سکے گا۔ ہم دہشتگردی کے مسئلے کو ترکی کے ایجنڈے میں زیادہ نچلی سطح پر لے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے پہلے اس پر یقین کرنا ضروری ہوتا ہے اور ہمارا شعبہ پولیس اس پر یقین رکھتا ہے۔پولیس کی خود اعتمادی اور عزم کی وجہ سے دہشتگردی کیخلاف ہماری جدو جہد ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ تقویت حاصل کر رہی ہے۔