Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 مارچ ، 2026 | Friday , March   27, 2026
جمعہ ، 27 مارچ ، 2026 | Friday , March   27, 2026

مودی حکومت کی پالیسیاں عوام مخالف ہیں، گروداس کامت

ممبئی۔۔۔۔ مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف کانگریس نے عوام تحریک کا اہتمام دنڈوشی ودھان سبھا حلقے میں کیا جس میں سابق ایم پی گروداس کامت نے شرکت کی۔ انہوں نے خطاب میں کہا کہ عوام دیکھ رہے ہیں اور رفتہ رفتہ بی جے پی کے جھوٹ کا پردہ فاش ہوتا جارہا ہے۔ بی جے پی نے عوام کو مختلف خواب دکھائے جو پورے نہیں ہوئے۔ کامت نے کہا کہ مرکزی حکومت ہندومسلم تقسیم کا کام کررہی ہے اور خصوصاً اس نے غربت کا بوجھ پورے ملک پر ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اپنے منصوبوں کو پورا کرنے کا ٹینڈر اڈانی اور امبانی کی کمپنیوں کے سپر د کیا ہے تاکہ ان کا فائدہ ہو۔

شیئر: