ریاض....محکمہ زکوة و آمدنی نے اعلان کیاہے کہ یکم جنوری 2018ءکو ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی پابندی نہ کرنے والے اداروں کی 120سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ محکمے کے اہلکاروں نے 456اداروں کے دورے کرکے خلاف ورزیوں کا پتہ لگایا۔ زیادہ تر خلاف ورزیوں کا تعلق اس بات سے ہے کہ متعدد اداروں نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ویب سائٹ پر اپنا اندراج نہیں کرایا۔ بعض نے ٹیکس کی وصولی عمل درآمد کی تاریخ سے قبل ہی شروع کردی۔ کئی اداروں نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس بل مطلوبہ تقاضے پورے کئے بغیر جاری کردیئے