Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

امریکی ٹرینر حلقہ بگوش اسلام

ریاض .... امریکی ٹرینر لیری نے 40برس تک لامذہب انسان کے طور پر زندگی گزارنے کے بعد الروضہ دعوة سینٹر پہنچ کر اسلام قبول کرلیا۔ انہوں نے کلمہ شہادت پڑھ کر حلقہ بگوش اسلام ہونے کا اعلان کیا اور اپنا نام لیری کے بجائے مالک رکھ لیا۔ وہ ایک برس قبل ٹرینر کے طور پر سعودی عرب آئے تھے ۔ اسی حیثیت میں کام کررہے ہیں۔ امریکی شہری ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں جہاں متعدد ممالک کے لوگ آباد ہیں مجھے بڑی محبت ملی اور یہاں کے لوگوں نے میرے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا۔ اسی سے متاثر ہوکر میں مسلمان ہوا ہوں۔ اسلام صحیح معنوں میں انصاف ، برابری اور حسن سلوک کا علمبردار مذہب ہے۔ 

شیئر: