Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

سلمان خان دھرمیندر سے ملنے پہنچ گئے

بالی وڈ اداکار سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ' ٹائیگر زندہ ہے' کی شاندار کامیابی سے انتہائی خو ش ہیں، فلم کی پسندیدگی اور اسے ہٹ فلم بنانے پر سلمان اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے نہیں تھک رہے۔حال ہی میں اداکار سلمان خان معروف اداکار دھرمیندر سے ملاقات کیلئے اچانک ان کے فارم ہاﺅس پہنچ گئے۔اس ملاقات کی ایک تصویر سماجی رابطے کی سائٹ پر شیئر کی جس میں وہ دھرمیندر کا ہاتھ تھامے بیٹھے ہیں۔اداکار سلمان خان کو اپنے پاس یوں اچانک پاکر دھرمیندر کافی خوش ہوئے اور کہا تم ہمیشہ میرے بیٹے جیسے رہوگے۔ واضح ہوکہ سلمان خان نے 1990 کی دہائی کی فلم 'پیار کیا تو ڈرنا کیا' میں دھرمیندر کےساتھ کام کیاتھا۔
 

شیئر: