کینانگا۔۔۔عوامی جمہوریہ کانگو میں مارچ میں اقوام متحدہ کے 2 ماہرین کو موت کے گھاٹ اتارنے کے مبینہ احکامات جاری کرنے والے ایک گاؤں کے سربراہ کو گزشتہ روز گرفتار کرلیاگیا ہے۔یہ بات کانگو کے فوجی ترجمان نے بتائی۔کانگو کے حکام کا آغاز سے ہی
کہنا تھا کہ ملزم قسطنطین بلابولا چلی کی سویڈش نژاد ریدہ کاتالان اور امریکی شہری مائیکل شارپ کے قتل میں ملوث ہے جو کاسائی خطے میں درجنوں اجتماعی قبروں کی اطلاعات کی تحقیقات کر رہے تھے۔