Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 فروری ، 2026 | Tuesday , February   10, 2026
منگل ، 10 فروری ، 2026 | Tuesday , February   10, 2026

بن لادن گروپ نے بقایا جات ادا کرنے شروع کردیئے

ریاض..... سعودی بن لادن گروپ نے مصری ملازمین سمیت اپنے تمام کارکنان کے بقایا جات اتوار سے ادا کرنے شروع کردیئے۔ مصر کے وزیر افرادی قوت محمد سعفان نے صحافیوں کو بتایا کہ جدہ میں مصری قونصل خانہ نے اطلاع دی ہے کہ لیبر اتاشی ڈاکٹر یاسر غازی نے سعودی وزارت محنت کو 284 ملازمین کی فہرست بھجوا دی ہے۔ یہ وہ مصری کارکن ہیں جن کے حقوق بن لادن پر واجب ہیں۔ اتوار سے جمعرات تک ان کے حقوق ادا کردیئے جائیں گے۔ 

شیئر: