جکارتہ ۔۔۔انڈونیشی حکام نے انسداد دہشتگردی کی ملکی پولیس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈونیشی نیشنل پولیس کے سربراہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکڑوں تفتیش کاروں اور نگرانی کے عملے کو اس خصوصی پولیس کا حصہ بنایا جائیگا۔ اس فیصلے کے تحت داعش کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے کیلئے 600افراد کو دہشتگردی کے انسداد کی پولیس میں شامل کیا جائے گا۔داعش کا نیٹ ورک انڈونیشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں فعال ہے اور اسکی سرگرمیوں کی باریک بینی سے نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔