Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

ہند کا پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار

  اسلام آباد...پاکستان نے نئی دہلی میں خواجہ نظام الدین اولیا کی مرکزی تقریب میں شرکت کیلئے 192پاکستانیوں کوآخری وقت پر ویزے جاری نہ کرنے پر انتہائی افسوس کااظہارکیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندعوامی سطح پر رابطوں پر قدغن لگا کر تعلقات کو معمول پر لانے کے راستے میں روڑے ا ٹکا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ زائرین کو ویزے دینے سے انکار کرکے1974 کے مذہبی سیاحت کے باہمی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لئے تعاون کرنا دوطرفہ معاہدے کے تحت دونوں حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ بدقسمتی سے ہندکی جانب سے مسلسل اس کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

شیئر: