Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 13 ستمبر ، 2025 | Saturday , September   13, 2025
ہفتہ ، 13 ستمبر ، 2025 | Saturday , September   13, 2025

گوادرانڈسٹریل اسٹیٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس

اسلام آباد... نیب نے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا۔ چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ کرپشن کے ذریعے گوادر کی معاشی ترقی داو پر لگانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ گوادر کی معاشی ترقی کرپٹ عناصر کی ذاتی فوائد کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔ نیب کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا نوٹس لیا ہے۔گوادر انڈسٹریل اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بلوچستان کی معاشی ترقی داو پر لگادی ، جیڈا انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی بجائے اسٹیٹ ایجنسی بن گئی ہے۔ نیب معاشی سرگرمیوں کی راہ میں کرپشن کے ذریعے روڑے اٹکانے ولاوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گا۔نیب اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جیڈا کے افسران اور سہولت کاروں نے کمرشل پلاٹس اپنے عزیزو اقارب اور من پسند افراد میں بانٹ دیئے۔، ریکارڈ کے معائنے سے پتہ چلا کہ اتھارٹی میں کمرشل پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے قواعدو ضوابط کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔و اضح رہے کہ نیب نے پاکستان اسٹیل مل کی تباہی کے ذمہ داروں کے خلاف بھی تحقیقات کرنے کا بھی اعلان کیاہے۔

شیئر: