Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025

تعمیراتی سامان چوری کرنیوالا گروہ گرفتار

ریاض..... ریاض پولیس نے تعمیراتی سامان چوری کرنے والے 3غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔ ان کا تعلق فلپائن او ر پاکستان سے ہے۔ ان کے قبضے سے ڈالر اور ریال بھی برآمد ہوئے۔ تینوں عمر کے تیسے عشرے میں ہیں۔ تعمیراتی سامان چوری کرکے فروخت کرنے میں مہارت حاصل کئے ہوئے تھے۔ ان کے قبضے سے 70ہزار ریال اور 7900امریکی ڈالر ضبط کئے گئے۔ تینوں یہ بتانے سے قاصر رہے کہ اتنی بڑی رقم ان کے پاس کہاں سے او رکیسے آئی۔ 

شیئر: