Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

غیر ملکی جوڑے نکاح خوانوں کی مدد سے عقد کر سکتے ہیں

 ریاض..... وزارت انصاف نے غیر ملکیوں کی شادی کے اندراج کی ذمہ داری متعدد نکاح خوانوں کو تفویض کر دی۔ اس کی بدولت عائلی امور کی عدالتوں او ردرجہ اول کی عدالتوں پر بوجھ کم ہو جائے گا۔ وزارت انصاف نے جمعہ کو اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ غیر ملکی شہری اپنے گھر وں میں نکاح پڑھوائیں، اپنے رشتے داروں اور دوستوں کو شادی کی تقریبات میں شریک کریں اور پھر مناسب وقت پر عدالت میں نکاح کا اندراج کرا لیں۔ غیر ملکیوں کو نکاح کی صورت میں دلہا دلہن کی عدالت میں حاضری ضروری ہے۔ علاوہ ازیں دلہن کے سرپرست اور گواہوں کی موجودگی بھی بنیادی شرط میں شامل ہے۔ عائلی امور کی عدالتوں میں نکاح نامے کے اندراج کی سہولت ریاض اور مدینہ منورہ میں دستیاب ہے۔ جلد ہی مکہ مکرمہ، جدہ، بریدہ، دمام ، طائف، تبوک، الاحساء، الخبر ، حفر الباطن، نجران، حائل، خمیس مشیط، الخرج اور ابھا ءمیں بھی مہیا ہو گی۔ آغاز میں صرف عربی بولنے والے غیر ملکی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ 

شیئر: