لاہور.. سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر نواز شریف ہفتے کو سعودی عرب پہنچیں گے۔ و زیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی مملکت میں موجود ہیں۔سابق و زیراعظم ہفتے کی دوپہر سعودی ائرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور سے روانہ ہوں گے۔ دریں اثناء سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ پرویز مشرف کو بہت جلد دوبارہ قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ مشرف بزدل انسان ہے جو بہانہ بنا کر بیرون ملک بیٹھا ہے ۔ اب وقت آگیا کہ آئین توڑنے والوں کو بھی سزا دلوائی جائے۔جاتی امرا میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پرویز مشرف بہادر ہے تو پاکستان آکر اپنے خلاف زیر سماعت مقدمات کا سامنا کرے۔مشرف کے مقدمات کے حوالے سے عدلیہ کو جگانا ہوگا ۔