Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعد رفیق کے بیان پر ردعمل نہیں آنا چاہئیے تھا،خورشید شاہ

لاہور.. قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سعد رفیق کے بیان میں کوئی ایسی بات نظر نہیں آئی جس پر آئی ایس پی آر کو اتنی جلدی ردعمل دینا پڑا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے۔جمہوریت چلے اور وقت پر انتخابات ہوں۔جمہوریت ہی اس ملک کے لئے راہ نجات ہے۔اسی جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں اور دشمن کو بھی گلے لگایا ۔ کسی جماعت سے دوریاں نہیں چاہتے۔طاہرالقادری سے ملاقاتیں بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے قبل بھی اس طرح کی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں کسی کو کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے۔خورشید شاہ نے کہاکہ ہماری سیاست دھرنوں کی نہیں ، حالیہ دھرنے سے دنیا میں خطرناک پیغام گیا۔ اس قسم کے دھرنوں کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فیصلے خود کریں کسی دوسرے ملک کو ملوث نہ کریں۔دوسروں کے دروازے پردستک نہیں دینی چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ن لیگ کے این آر او اور گزشتہ این آر او میں بڑا فرق ہے۔اس این آر او میں لاڈلوں کا مسئلہ نظر آرہا ہے۔ نواز شریف اور عمران خان دونوں لاڈلے ہیں جوکھیلنے کو چاند مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں انتقام اور دشمنی نہیں ہونی چاہیے۔

شیئر: