Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سام سنگ موبائل کے مالک کو 12 سال قید کی سزا تجویز

سیئول ۔۔۔ جنوبی کوریا کے کمپیوٹر اور موبائل فون بنانے والے ادارے سام سنگ کے ارب پتی مالک لی جے یونگ کو کرپشن کے الزام میں  12 سال کی سزا سنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق خاتون صدر پارک گن نہے کے دور میں رشوت دیکر کاروباری فائدے حاصل کرنے کی کوشش کی تھی جبکہ استغاثہ نے کرپشن کے مقدمے میں لی جے یونگ کو سزا سنانے کی استدعا کی ہے ۔ واضح رہے کہ یونگ پہلے ہی اس مقدمے میں5 برس کی سزا کاٹ رہے ہیں جنوبی کوریائی دفتر استغاثہ نے ایک ماتحت عدالت کے اس فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ یہ مقدمہ سابق صدرگن نہے کے دور میں اٹھنے و الے بڑے مالی اسکینڈل کا حصہ ہے ۔ خاتون صدر کو اس ا سکینڈل کے بعد ان کے منصب سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ 
 

شیئر: