Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

پیپلزپارٹی کسی سے اتحاد نہیں کرے گی، بلاول

لاہور... پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں ۔انتخابی میدان میں اپنے نشان کے ساتھ اتریں گے۔مشاورتی اجلاس میںبلاول نے آئندہ عام انتخابات میں اتحاد کی تجویز کو مسترد کردیااور کہا کہ ہر حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا کیا جائے گا۔ اجلاس میں میں سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردی جائیں گی۔ سیاسی حریف عمران خان اور نوازشریف کوسخت جواب دیا جائے گا۔ عمران خان کی الزام تراشی اورجھو ٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے طرز سیاست کا جم کر مقابلہ کیا جائے گا۔

شیئر: