Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025

ہیگڑے کو وزیر کے عہدے پر رہنے کا حق نہیں، آزاد

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس کے سینیئر لیڈر غلام نبی آزادنے آئین تبدیل کرنے سے متعلق مرکزی وزیر مملکت اننت کمار ہیگڑے کے بیان کو قابل اعتراض اور قابل مذمت قراردیتے ہوئے ان سے پارلیمنٹ اور ملک سے معافی مانگنے اور کابینہ سے برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔ آزاد نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہیگڑے کے بیان سے واضح ہوگیا کہ وہ آئین پر یقین نہیں رکھتے لہذا انہیں کابینہ میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ انہیں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔

شیئر: