ولی عہدسے فیفا کے سربراہ کی ملاقات
جمعرات 28 دسمبر 2017 3:00
ریاض .... ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے فٹبال انٹرنیشنل آرگنائزیشن (فیفا) کے سربراہ نے ریاض میں ملاقات کی۔ انہوں نے سعودی عرب کی اسپورٹس اتھارٹی کیساتھ تعاون کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مشیر ایوان شاہی و سربراہ اسپورٹس اتھارٹی ترکی آل الشیخ بھی موجود تھے۔