کراچی ... ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی ۔ رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ کراچی میں پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جلسے سے کراچی والوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ۔ہم اپنے بھائیوں کودعوت دیتے رہیں گے ۔ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔شیراز وحید 2013 کے عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 123 سے کامیاب ہوئے تھے۔واضح رہے کہ اب تک ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی مئیر ارشد وہرا سمیت 11 رکن اسمبلی پارٹی چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولت اختیار کرچکے ہیں ۔