Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

ریاض کے اسپتال کنگ سعو د میڈیکل سٹی میں ضم

ریاض .... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی و مغربی ریاض کے اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کو کنگ سعود میڈیکل سٹی کے سائبان تلے جمع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ یہ سارے اسپتال اور ہیلتھ سینٹرز کنگ سعود میڈیکل سٹی کے زیر اہتمام کام کرینگے۔ یہ فیصلہ قومی تبدیلی پروگرام 2020ءکے ضمن میں کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کنگ سلمان اسپتال، الایمان اسپتال، عبدالرحمن الفیصل اسپتال اور متعدد ہیلتھ سینٹرز نے کنگ سعود میڈیکل سٹی کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کرکے پروگرام کو حتمی شکل دی۔

شیئر: