Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کویت میں عرب بہروپیا گرفتار

کویت.... کویتی حکام نے انکشاف کیاہے کہ نشہ آور مادہ استعمال کرنے والے عرب شہری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وہ سعودی لہجے میں یہ دعویٰ کر بیٹھا کہ میں تو سعودی ہوں مجھے کیوں گرفتار کررہے ہو۔ کویتی پولیس کا کہناہے کہ گرفتاری کے بعد تحقیقات سے پتہ چلا کہ وہ نشہ آور اشیاءکا دھندہ کرنے والا عرب شہری تھا سعودی نہیں۔رات کے وقت عرب شہری ریت کے ایک میدان میں موبائل کی لائٹ سے کسی چیز کی تلاش میں سرگرداں تھا۔ گشتی فورس کے اہلکاروں نے اس سے موجودگی کا سبب دریافت کیا اور شہریت کے بارے میں معلوم کیا تو پتہ چلا کہ وہ سعودی ہے ، فرضی نام بھی پیش کیا جبکہ شناختی کارڈ طلب کرنے پر معذرت کر بیٹھا۔ پولیس اسے گرفتار کرکے اسٹیشن لے آئی۔ تحقیقات پر پتہ چلا کہ وہ سعودی نہیں بلکہ منشیات کا عرب تاجر ہے۔
 

شیئر: