Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025

عربوں کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا کھیل

فوادیوسف۔ الوطن
امریکہ القدس کے مسئلے کو عنوان بناکر مسلمانوںکو الجھانے کے چکر میں ہے۔امریکہ یہ مسئلہ اٹھا کر کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنایا جائے یا نہ بنایا جائے،یہ تاثر دے رہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ہمارا صرف ایک ہی قضیہ ہے اور وہ القدس ہے۔ سارے فلسطین پر غاصب صہیونی طاقت کا وجود مسئلے سے خارج ہے۔
امریکہ 2002ءمیں جاری کردہ عرب امن فارمولے کو کسی نہ کسی شکل میں بحال کرنے کو کوشا ں ہے۔ وہ اسرائیل کی تصویر پر آنے والی سیاہی دور کرنے کا چکر چلا رہا ہے۔ اسرائیل نے 2002ءمیں عرب امن فارمولا مسترد کردیا تھا اور اسے قبول نہ کرنے کیلئے جتنی رکاوٹیں درکار تھیں سب کی سب کھڑی کردی تھیں۔
عرب ممالک نے اعلان کیا تھا کہ اگر اسرائیل 1967ءمیں مقبوضہ تمام عرب علاقوں سے انخلاءکرتا ہے تو اسرائیل کوزمین کے بدلے امن فراہم کردیا جائیگا۔ اسے خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا ا عتراف کرنا ہوگا۔ مشرقی القدس اسکا دارالحکومت ہوگا۔ اسکے بدلے عرب ممالک جامع امن معاہدے کے تحت اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرلیں گے۔
امریکہ عربوں اور مسلمانوں کے دباﺅ کے بہانے القدس سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لے گا۔ مشرقی القدس فلسطین کو مل جائیگا۔ عرب اس فرضی فتح پر خوشیاں منائیں گے۔ مغربی القدس اسرائیل کا دارالحکومت ہوجائیگا اور اس طرح فلسطین اسرائیل امن قائم ہوجائیگا۔
فلسطین عرب ریاست ہے ،ہمیشہ رہیگی۔ القدس اسکا اٹوٹ حصہ ہے۔ عربوں کی اصل فتح اسی وقت ہوگی جب قابض اسرائیل تمام مقبوضہ عرب علاقوں اور شہرو ںسے نکلے گا۔ عرب علاقے حقداروں کو ملیں گے اور مشرقی و مغربی القدس سمیت دیگر عرب شہر عربوں کو واپس ہونگے۔ یہی حقیقی کامیابی ہوگی ۔بظاہر کئی لوگ اسے محال قرار دے رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: