Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

چین کی کوششوں سے خطہ ترقی کرے گا،خواجہ آصف

  اسلام آباد...وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے باہمی تعلقات میں بہتری کے لئے چین کی کوششوں سے خطہ ترقی کرے گا اور امن قائم ہو گا۔سرکاری خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ پاکستان چین کا سدابہار اسٹریٹجک شراکت دار اور خطے میں اہم ملک ہے۔ افغانستان کے ساتھ بھی اس کے اچھے تعلقات ہیں۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیاکہ چین کی کوششیں پاکستان اور افغانستان کو قریب لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ میں سہ ملکی اجلاس سے قبل چین پاکستان اقتصادی راہداری میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: