Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

آنتوں میں گیس کی شکایت کو ہلکا نہ لیں

اکثر افراد کو گیس کی شکایت سننے میں آتی ہے  جس سے چھٹکارا  پانے کے لیے وہ بہت سے دوائیں استعمال کرتے ہیں . بہت سے لوگ دیسی دوائیں استعمال کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں مگر نتائج ندارد  .  گیس جیسی معمولی پریشانی کسی بڑے مرض کی وجہ بھی بن سکتی ہیں لہذا اس کا باقاعدہ علاج اور احتیاط ضروری ہے . دماغ پر بہت زیادہ بوجھ   اور ڈپریشن   گیس کی وجوہات میں سے ہیں لہذا گیس سے بچنے کے لیے دماغی طور پر پرسکون رہنا  بے حد اہم  ہے .   اس مرض کا شکار افراد ایسی غذاؤں سے  پرہیز کریں  جو گیس پیدا کرتی ہوں . پانی زیادہ پیئیں خاص طور پر کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے پانی ضرور پیئیں . کھانا آہستگی سے کھائیں تیز کھانے یا ایک ہی سانس میں پینے سے ہوا بھی غذا کے ساتھ معدے میں داخل ہوتی ہے اور گیس کی وجہ بنتی ہے . ڈائیجیسٹیو اینزائمز کا سپلیمنٹس کی شکل میں استعمال اس  پریشانی سے نجات دلانے کے لیے  بہترین ہے .  اس مرض کو ہلکا لینا اور اس پر توجہ نہ دینا  نظام انہضام کی مختلف بیماریوں ، بوول سینڈروم اور کولون کینسر جیسے خطرناک امراض کا سبب بن سکتا ہے .  
 
 

شیئر: