Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے میں مشکوک چیز تھی،ترجمان

  اسلام آباد...دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادوکی اہلیہ کے جوتے میں کوئی مشکوک چیز موجود تھی ۔ شبے پر ان کے جوتے ا تروا کر متبادل جوتے فراہم کئے گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کلبھوشن سے گزشتہ روز ان کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کرائی گئی۔ کلبھوشن کی اہلیہ کی جیولری اور دیگر ضروری اشیا واپس کردی گئیں ۔ جوتے لیب بھجوا دئیے گئے۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔کلبھوشن کی اہلیہ نے موٹے سول والے جوتے پہن رکھے تھے۔

شیئر: