Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

کسی ہندوستانی فوجی نے ایل او سی عبور نہیں کی،فوجی ترجمان

راولپنڈی... پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی ہندوستانی فوجی نے لائن آف کنٹرول عبور نہیں کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر بیان میں ہندوستانی میڈیا کا دعوی مسترد کردیا اورکہا کہ کسی ہندوستانی فوجی نے ایل او سی کو عبور نہیں کیا۔ ذرائع ابلاغ کا دعویٰ شکست پر اپنی عوام کو مطمئن کرنے کا تسلسل ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی میڈیا کی جانب سے یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ ہندوستانی فورسز نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کو عبور کرکے پاکستانی پوسٹ کو نشانہ بنایا ۔

شیئر: