بیجنگ... پاکستان، چین اور افغانستان نے سیاسی مصالحتی عمل کو فروغ دینے اور دہشت گردی کے خلاف تعاون مضبوط بنانے پراتفاق کیاہے۔ دہشت گردی کے عفریت کےخلاف بلا امتیاز اقدامات کئے جائیں گے۔ بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کوئی بھی ملک اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ مفاہمت کےلئے علاقائی اور عالمی کوششوں کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔میڈیا بریفنگ میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لئے انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے۔دہشتگردی کے خاتمے کے لئے تینوں ممالک میں اتفاق رائے ہے۔ سلامتی کی مضبوطی کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ تینوں ممالک میں ڈائیلاگ اور تعاون قدرتی عمل ہے۔ چین پڑوسی ممالک افغانستان اور پاکستان سے دوستی مضبوط رکھنے پر کام جاری رکھے گا۔پاکستان اور چین افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے ۔دونوں اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔