Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

امن ہمارا مشترکہ مشن ہے،خواجہ آصف

 بیجنگ..وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا مشترکہ مشن خطے میں امن ہے۔بیجنگ میں سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے لئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے۔قیام امن کے لئے مفاہمت کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہماری سرحدیں ملتی ہیں اس لئے امن ہمارا مشترکہ مشن ہے۔انہوںنے کہا کہ سہ فریقی اجلاس میں افغانستان میں پائیدارامن اور افغانستان سے تعاون بڑھانے کے لئے راستے تلاش کئے ہیں۔ بیجنگ کے پر امن ہمسائے کے نظریئے سے متفق ہیں۔ مستقبل کی ترقی اور امن ہم سب کے مفاد میں ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک، صدر شی جن پنگ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ۔ اس کی کامیابی سے علاقائی روابط مضبوط ہوں گے۔پاکستان ون چائنا پالیسی اور ون بیلٹ ون روڈ کی حمایت کرتا ہے۔

شیئر: