Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

زیادہ وزن کے باعث کئی افراد لفٹ میں پھنس گئے

ریاض .... حد سے زیادہ وزن کے باعث کئی افراد مکہ مکرمہ کی ایک لفٹ میں پھنس گئے۔ وزارت داخلہ کے ماتحت سکیورٹی آپریشن نیشنل سینٹر نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ لفٹ میں حد سے زیادہ وزن کے باعث شارٹ سرکٹ ہوگیا اور اس میں موجود افراد پھنس گئے۔ یہ واقعہ مکہ مکرمہ کے الزاہر محلے کی ایک عمارت میں پیش آیا۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے احتیاطی تدبیر کے طور پر عمارت کو خالی کرالیا۔

شیئر: