ٹیکس اور فیسیں ..... اخبار کی شہ سرخیاں
منگل26دسمبر 2017ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الحیاة“ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭ ٹیکس اور فیسوں میں مجلس شوریٰ اور سعودی کابینہ کے جاری کردہ اعدادوشمار میں تضاد، شوریٰ کل کے اجلاس میں تضاد دور کریگی
٭ سعودی وزارت تعلیم نے فکری آگہی مرکز قائم کردیا
٭ قطیف کے مغوی جج کے قاتلوں نے تشدد کرکے انہیں گڑھے میں ڈال کر فائرنگ کی تھی، وزارت داخلہ
٭ ایران نے یمن میں حوثی ملیشیاﺅں میں انتشار کا اعتراف کرلیا
٭ بحرین نے دفاعی فورس کے کمانڈر کے قتل کی کوشش کا الزام ثابت ہوجانے پر 6مجرموں کو موت کی سزا سنادی
٭ قابض اسرائیلی حکام نے 10لاکھ نئے مکان یہودی آباد کاروں کیلئے تعمیر کرانے کی اسکیموں کا اعلان کردیا، ایک تہائی مکانات القدس میں تعمیر ہونگے
٭ خوشحالی، امن اورپلاسٹک کی اینٹیں حاصل کرنے کا آرزو مند ہوں، کرسمس کے موقع پر بچوں سے ٹیلیفونک رابطوں کے دوران دنیا کے طاقتور ترین ملک کے صدر ٹرمپ کا اظہار آرزو
٭٭٭٭٭٭٭٭