Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

او آئی سی نے کابل دھماکوں کی مذمت کردی

جدہ.... اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کو دہشت گرد دھماکوں کی مذمت کردی۔ کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ او آئی سی ہر طرح کی دہشت گردی کی مخالف ہے یہ اس کا غیر متزلزل موقف ہے ۔ او آئی سی دہشت گردی و انتہاءپسندی کی بیخ کنی کے سلسلے میں افغانستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ افغان حکومت عوام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی فوری شفاءکی آرزو ظاہر کی۔ 

شیئر: