Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

پا ک ہند کرکٹ کیلئے وقت سازگار نہیں

 
لکھنو:انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے چیئرمین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے باعث پاک ہندکرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہندوستانی حکومت کو کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں اور کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کرکٹ کی بحالی کیلئے سازگار نہیں اور اسی وجہ سے دونوں ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں اور نہ ہی مستقبل قریب میں اس کا کوئی امکان نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا حالات میں کسی بہتری کے بعد ہی دونوں ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھیل سکیں گی۔

شیئر: