Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

کلبھوشن کیس،ہند کو قونصلر رسائی دے سکتے ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد... وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہند کو کلبھوشن یادو تک قونصلر رسائی دی جاسکتی ہے۔ٹی وی انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت انصاف میں چل رہا ہے۔نہیں چاہتے کہ اس معاملے میں ہمارے کیس میں کوئی کمزوری آئے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کی رحم کی اپیل پر صرف رحم سمجھ کر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ اپنے مفادات اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔ اس کی وجہ سے ہمارے لوگ مارے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کلبھوشن سے اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کی اجازت صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی ہے اگر ہند ہماری جگہ ہوتا تو وہ ہمیں یہ رعایت نہیں دیتا۔ واضح رہے کہ کلبھوشن کے اہل خانہ اتوار کی صبح دفتر خارجہ میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے بعد کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ اسی دن خصوصی طیارے سے واپس جائیں گی۔
 

شیئر: