Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

اسپتال نے ڈینگو کے علاج کیلئے 16 لاکھ کا بل بنا دیا

    نئی دہلی- - -  -  نئی دہلی میں ایک اسپتال نے  ڈینگو میں مبتلا 8  سالہ بچے کے علاج کیلئے 16 لاکھ روپے  کا بل بنا دیا۔  بچہ 21 دن اسپتال میں رہنے  کے بعد چل بسا۔  اسکے والد نے کہا کہ  میرا بیٹا  بیمار  تھا ، 21 دن اسپتال میں رکھنے کا بل 15 لاکھ 88 ہزار روپے بنایا گیا۔ ہم نے لوگوں سے  امداد کی اپیل کی۔  اسپتال والو ں نے تو  ہمیں علاج کے نام پر لوٹ لیا۔  جب  ڈاکٹروں نے دیکھا کہ  بچے کی حالت  نازک ہے، اس کا زندہ رہنا مشکل ہے تو ہم سے کہا کہ اسے سرکاری اسپتال لے جائیں۔ ہم اسے وہاں لے گئے۔  انہوں نے  واقعہ کی رپورٹ درج کرا دی۔

شیئر: