Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 06 جولائی ، 2025 | Sunday , July   06, 2025
اتوار ، 06 جولائی ، 2025 | Sunday , July   06, 2025

امریکہ کا خلامیں ہتھیاروں کی تنصیب پر دوبارہ غور شروع

واشنگٹن۔۔۔امریکی کانگریس نے ایک بار پھر خلا میں ہتھیاروں کی تنصیب پر غور شروع کردیا ۔ خلا میں موجود بیلسٹک میزائل سسٹم دنیا میں کہیں بھی کسی بھی ایٹمی میزائل حملے کو ناکام بناسکے گا ۔ امریکہ کی جانب سے سرد جنگ کے دوران خلا میں بیلسٹک میزائل کی تنصیب کا پروگرام شروع کیا گیا تھا جسے بعد میں بند کردیا گیا تاہم اب کانگریس نے اس پروگرام پر دوبارہ غور شروع کردیا ہے اور پینٹاگون سے کہا ہے کہ وہ اسکے امکانات کا جائزہ لے ۔سائنسدانوں نے پروگرام پر تنقید کی اور کہا کہ یہ دنیا کیلئے خطرناک اور ناقابل عمل ہے ۔ 
 

شیئر: