Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026

ایشیائی کا قاتل گرفتار

جدہ...مکہ مکرمہ پولیس نے ایشیائی کو قتل کرکے اسکی نعش جدہ کی سڑک پر پھینکنے والے کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی نے بتایا کہ نعش شمالی جدہ کی ایک سڑک پر پڑی پائی گئی۔ مقتول کے جسم پر جگہ جگہ د ھاردار آلے کے نشانات پائے گئے۔نعش کے معائنے کے بعد واردات کرنے والوں کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ ابتدائی تحقیق پرپتہ چل گیا کہ قاتل کا تعلق مقتول ایشیائی کے ملک سے ہے۔

شیئر: