Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025

افغان تارک وطن کو اقدام قتل کے الزام کا سامنا

سڈنی۔۔۔آسٹریلوی شہر میلبورن کے ایک بھیڑ والے علاقے کی فٹ پاتھ پر سامان بردار چھوٹا ٹرک چڑھانے والے افغان تارک وطن سعید نوری پر اقدام قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ اس واقعے میں  18افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے ابھی تک 21 دسمبر کو ہونے والے اس حادثے کو دہشت گردانہ حملہ قرار نہیں دیا ۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ سعید نوری کو دماغی عارضہ لاحق ہے اور وہ ادویات بھی استعمال کرتا ہے۔ رواں برس جنوری میں اسی نوعیت کے حملے میں6 افراد مارے گئے تھے۔
 
 

شیئر: