- - - - - محکمہ ٹریفک نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے واضح کردیا کہ ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی قسطوں میں ممکن نہیں۔ ڈرائیور ہر جرمانہ الگ ادا کرسکتے ہیں جس کی مثال دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ ایک ڈرائیور پر 2 جرمانے 400 اور 600 ریال کے ہیں جن کی مجموعی رقم 1000 ریال ہے۔ یہ رقم قسطوں میں ادا نہیں کی جاسکتی البتہ ہر جرمانہ علیحدہ علیحدہ وقتوں میں ادا کیا جاسکتا ہے۔ دریں اثناء اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ گاڑی فروخت نہ ہونے کی صورت میں غیر ملکیوں کے ریکارڈ میں گاڑی کی ملکیت ختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ گاڑی پر تمام ٹریفک واجبات ادا کئے جائیں ، گاڑی کا استمارہ تجدید شدہ ہو اور تشلیح کا ورقہ منسلک ہو۔ محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے پر آنے والا غیر ملکی انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی بنیاد پر میں گاڑی چلا سکتاہے۔ اس کیلئے شرط یہ ہے کہ انٹرنیشنل کی مدت میں ایک سال باقی ہو۔ زرد لائٹ کو عبور کرنا ٹریفک خلا ف ورزی نہیں تاہم احتیاط کا تقاضہ یہ ہے کہ زرد لائٹ ہوتے ہی گاڑی کی رفتار کم کرتے ہوئے اسے روک لینا چاہیئے۔