Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

ٹریفک جرمانوں کے باوجود مرافقین کا اقامہ تجدید کیا جاسکتا ہے، محکمہ پاسپورٹ

    جدہ - - - - -  محکمہ  پاسپورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ٹریفک جرمانے  مرافقین و تابعین کے اقاموں کی تجدید میں رکاوٹ نہیں۔ گھریلو ملازماؤں کے اقاموں کی   تجدید   14 ماہ تک  جبکہ تجارتی  ملازمین کے ا قاموں کی تجدید 6 ماہ تک ہوسکتی ہے۔  اعلامیہ میں کہا گیا کہ  غیر ملکی  کارکنوں کے ھروب کی شکایت  15 دن کے اندر  کی جائے  تو  کفیل سے سروس فیس نہیں لی جائے گی ۔  غیر ملکی ملازم  کے ھروب کی اطلاع  صرف ایک مرتبہ ابشر کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔  خروج نہائی پر جانے والوں  پر لازم ہے کہ  وہ  اقامہ کارڈ  ایئرپورٹ پر  جمع کرائیں۔  اقامہ  کارڈ گم ہونے کی صورت میں جرمانہ  ادا کیا جائے گا۔  محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ  خاندان کے سربراہ پر اگر  ٹریفک  جرمانے ہیں تو  مرافقین اور  تابعین  کے اقاموں کی تجدید  ہوسکتی ہے۔  ٹریفک جرمانے  مرافقین و تابعین کے  اقاموں کی تجدید میں  رکاوٹ نہیں۔  خروج نہائی  کو منسوخ کرنے پر  کوئی فیس عائد نہیں ہے۔  طے شدہ وقت کے اندر خروج نہائی  منسوخ  کیا جاسکتا ہے۔  اعلامیہ میں کہا گیا کہ سعودی  عرب میں  گھریلو ملازمین کی تعداد   20 لاکھ ہے جن میں سے  62 فیصد  خواتین ہیں۔  غیر ملکیوں کی مجموعی تعداد  11 ملین کے قریب ہے۔
 
رائے دیں: 2017ءمیں سعودی عرب کی اہم ترین خبر کیا تھی؟
 

شیئر: