اسلام آباد.. ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادو سے اہل خانہ کی ملاقات موخر ہونے کا امکان ہے۔ نئی دہلی نے کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کی سفری معلومات فراہم نہیں کیں۔ پاکستان نے معلومات فراہم کرنے کی ہفتے کی ڈیڈلائن دی تھی۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے کلبھوشن کی اہل خانہ سے ملاقات کی تمام تیاری مکمل کرلی تاہم نئی دہلی ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے ۔کلبھوشن کو دفتر خارجہ میں لانے اور دیگر سیکیورٹی معاملات کے لئے وقت درکار ہوگا۔ پاکستان نے کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کی سفری تفصیلات مانگی تھیں لیکن ہندنے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔