Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

پاکستان کو اولین ترجیح دیتے رہیں گے،چینی سفیر

اسلام آباد..پاکستان میں چین کے سفیر نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے شاندار نتائج آئے ہیں۔ چین اپنی ہمسائیگی کی پالیسی میں پاکستان کو اولین ترجیح دیتا رہے گا۔پاکستان میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ایک بیان میں چینی سفیر نے کہاکہ چین مشترکہ مستقبل کیلئے پاک،چین مشترکہ معاشرے کے قیام کیلئے کام کرتارہے گا۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملک مشکل کی ہرگھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہیں۔ ایک خطہ ایک شاہراہ کے سلسلے میں قریبی تعاون جاری رکھیںگے۔

شیئر: