Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

فیفا کی تازہ ترین عالمی رینکنگ

 
زیورخ : عالمی چیمپیئن جرمنی فٹ بال کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سال کا اختتام کرنے میں کامیاب رہی۔ برازیل، پرتگال، ارجنٹائن اور بیلجیئم کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے سال 2017ءکی آخری رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت ابتدائی 35 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔جرمنی کا بدستور ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔برازیل، پرتگال، ارجنٹائن اور بیلجیئم کی ٹیمیں بھی ٹاپ فائیو میں سال کا اختتام کرنے میں کامیاب رہیں۔ سربیا، بوسنیا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ 36ویں، 37ویں اور 38ویں نمبر پر آ گئیں، گھانا ایک سیڑھی چڑھ کر ٹاپ ففٹی میں شامل ہو گئی۔

شیئر: