Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

معذور نوجوان منہ سے پینٹنگ کرتا ہے

    واشنگٹن۔۔۔۔۔ امریکی نوجوان نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور مصوری کو اپنا پیشہ بنالیا۔ امریکی ریاست ایلینوئس کے شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والا اینٹونیو ڈیوس نامی نوجوان اپنے منہ سے کینوس پر رنگ بکھیرنے میں ماہر ہے اور منہ میں برش پکڑ کر خوبصورت تصاویر بنالیتا ہے۔ ڈیوس کچھ سال قبل ایک حادثے میں چلنے پھرنے سے معذور ہوگیا تھا تاہم اس نے اپنی  اس معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور فن مصوری میں قدم رکھ دیا جس کے بعد اپنے منہ کے ذریعے کئی دیدہ زیب فن پارے تیا ر کرچکا ہے۔

شیئر: